۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نوجوان طالب علم قاسم نجفی کا اچانک نجف اشرف میں انتقال

جامعہ جوادیہ کے فارغ التحصیل اور نجف اشرف میں مقیم مولانا قاسم جلالپوری کا برین ہیمرج کے سبب نجف اشرف میں ہی انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ جوادیہ کے فارغ التحصیل اور نجف اشرف میں مقیم مولانا قاسم جلالپوری کے اچانک نجف اشرف میں ہی انتقال کی خبر پر جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشھد مقدس ایران مولانا سید مناظر حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تسلیت نامہ کا بیان اسطرح ہے:

إِنَّا للّه وإِنّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ

موت نے چپکے سے جانے کیا کہا 
زندگی خاموش  ہو  کر  رہ  گئی 

محضر مبارک حجتہ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا ضامن جعفری صاحب قبلہ مدیر حوزہ علمیہ ولی عصر  نجف اشرف عراق 

عالیجناب مولانا قاسم مھدی جلال پوری صاحب  حوزہ علمیہ ولی عصر نجف اشرف عراق کے ہونہار طالب علم کے  انتقال کی خبر ملی دل کو اس سانحہ نے ہلا کر رکھ دیا قلم  قدرت تحریر سے باہر  ہے کیا لکھا جاے ، ذہن مفقود ہے کیا کھا جائے ، دل افسردہ ہے کس طرح اظھار غم کیا جائے، یقینا ایک نوجوان کی موت اور وہ بھی پردیس میں ، عزیز و اقارب کے لیے ایک نا قابلِ برداشت صدمہ ہے ، کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک ایسا طالب علم جو در مدینتہ العلم کی بارگاہ میں رزقِ علم کی تلاش میں آیا تھا ،اسے کبھی وطن جانا نصیب نہیں ہوگا ، یوں تو زمین نجف اشرف نے اپنے مولا کے حکم پر اس عزیز طالب علم کے لیے اپنی آغوش پھیلا دی ہوگی مگر ان عزیز و اقارب کا کیا جو مدت سے اپنے جوان کا چہرا دیکھنے کے لیے بیتاب ہونگے، بہرحال غم بھت بڑا ہے  اورصدمہ بھت عظیم ، ہم اہل خانوادہ اور طلاب ہندوستان مقیم نجف اشرف عراق اور مراجع کرام و اساتذہ حوزہ علمیہ ولی عصر نجف اشرف عراق کی بارگاہ میں تسلیت عرض کرتے ہیں ، اور آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں، بارگاہ امام رضا علیہ السلام سے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں، اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کے جناب علی اکبر کے صدقہ میں پورے خانوادے اور طلاب حوزه علمیہ نجف اشرف عراق کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

شریک غم 
سید مناظر حسین نقوی 
جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن
 مشھد مقدس ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .